ابنا: رپورٹ کے مطابق ، یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی علامتی پریڈ ہوئی ، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا ، اور صدر مملکت نے وزیراعظم کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس توپوں کی سلامی سے ہوا ، مساجد میں ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ، یوم پاکستان کی پر وقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاک فضائیہ اور نیوی کے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے علاوہ وفاقی وزراء اور عمائدین شہر بھی شریک ہوئے۔پرچم کشائی سے پہلے قومی ترانہ پیش کیا گیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے پرچم کشائی کی ،اس موقع پر قومی نغمے بھی پیش کیے گئے۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دوسری جانب کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں نیب کے افسر آغا جمیل سمیت تین افراد قتل کردیئے گئے ۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی جاں بحق ہوگیا جب کہ رضویہ میں فائرنگ سے شجاعت شاہ بھی مارے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی آغا جمیل ڈیپوٹیشن پر نیب میں تعینات تھے اور مختلف کیسز کی تفتیش کررہے تھے ۔ مرتضیٰ قتل کیس میں وہ ملزم بھی رہے اور جیل بھی گئے تھے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ مجلس وحدت المسلمین نے تینوں افراد کی موت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے۔......./169
22 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514624
آج پاکستان ميں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔