ابنا: شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تکفيري دہشت گردوں کے خلاف کي جانے والي اس کاروائي ميں دسيوں مسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں۔ ادہر حمص کے علاقے ميں ايک فوجي چوکي پر دہشت گردو کے قبضے کي کوشش کو شامي فورسز نے ناکام بنا ديا ہے جبکہ لاذقيہ کے ساحلي علاقے سے دہشت گردوں نے شام ميں داخل ہونے کي کوشش کي جو فوج کي بر وقت کاروائي کے نتيجے ميں ناکام ہوگئي۔اس موقع در ہونے والي جھڑپ ميں دہشت گرد گروہ جبھہ النصرہ کا ايک کمانڈر اپنے بيس ساتھيوں سميت شامي فوج کے ہاتھوں مارا گيا۔ دريں اثنا شامي فورسز نے اسٹراٹيجيک اہميت کے حامل شہر يبرود ميں مزيد پيشقدمي کي ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامي فوج نے حمص ميں واقع الحصن سے موسوم قلعہ پر قبضہ کرليا ہے جس کے نتيجے حمص کے اطراف کے علاقے فوج کے کنٹرول ميں آگئے ہيں۔شامي فوج کے ايک اعلي افسر کے مطابق قلعہ حمص پر دوبارہ قبضہ کرنے کي کاروائي ميں کم از کم سو دہشت گرد مارے گئے ہيں۔ اليوم السبع سے موسوم مصر کي ايک ويب سائٹ کے مطابق اس شامي فوجي نے اپنا نام ظاہر کئے بغير انکشاف کيا کہ الحصن نامي تاريخي قلعے ميں کي جانے والي کار وائي ميں مارے جانے والے ترانوے افراد ان تين سو افراد پر مشتمل اس مسلح گروہ سے تعلق رکھتے ہيں جنہيں سرکاري فورسز نے اس قلعے سے پيچھ ے دھکيل ديا تھا۔شامي فوج کے اس اعلي افسر کے مطابق مارے جانے والے بہت سے دہشت گرد لبنان فرار کررہے تھے۔ ادہر دہشت گردوں پر شامي فوج کي مسلسل کاميابيوں کے بعد دہشت گردوں ميں سخت مايوسي پھيل رہي ہے چناچہ سعودي دہشت گردوں کي ايک تعداد اپنے ملک واپس لوٹ گئي ہے۔ لبناني نيوز ويب سائٹ العہد کے مطابق ترکي ميں متعين سعودي عرب کے سفير عادل مراد نے کہا ہے کہ شام ميں موجود سعودي جنگجوؤں کے لئے سعودي عرب کي وزارت داخلہ کي جانب سے دي گئي مہلت کے خاتمے پروطن واپسي کے لئے سفري دستاويزات جاري کردي گئيں ہيں۔عادل مراد نے مزيد کہا کہ شاہ عبداللہ بن عبد العزيز کے احکامات کے پيش نظر اور سعودي وزارت داخلہ کي مسلسل کوششوں کے نتيجے ميں شام لڑائي ميں مصروف سعودي شہريوں کي وطن واپسي کے لئے انقرہ ميں واقع سعودي عرب کےسفارتخانے کے ذريعے سہوليات فراہم کي جارہي ہيں۔...../169
21 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514578
حلب اور ادلب ميں شامي فوج نے ايک بھرپور کاروائي کرکے تکفيري دشتگردوں کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے۔