ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان سہ جانبہ تعاون کے لئے بے پناہ مشترکات کے حامل ہیں۔ "محمد جواد ظریف" آج ، ایران ، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے شہر "وان " پہنچے ، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ ظریف نے کہا کہ اس سے پہلے ہونے والے دو اجلاسوں میں تین ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور تعاون کی کئی یاد داشتوں پر دستخط کیئے گئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے ایران ، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان گذشتہ روز ماہرین کی سطح کے ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں مختلف شعبوں کے حوالے سے تعمیری گفتگو انجام پائی ہیں اور امید ہےکہ آج کے وزراء خارجہ سطح کے اجلاس میں ٹھوس فیصلے کیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا اجلاس تینوں ملکوں میں تعلقات کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کے مقصد سے تشکیل دیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513804
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان سہ جانبہ تعاون کے لئے بے پناہ مشترکات کے حامل ہیں۔