13 مارچ 2014 - 20:30
شامی فوج کے ہاتھوں ابوجھل کی ہلاکت

یہ تکفیری سرغنہ جس کا نام ’’قواز الدراری‘‘ اور شام میں دھشتگردوں کے درمیان اس کا لقب ’’ابوجہل ‘‘ ہے شامی فوج کی کاروائیوں میں ہلاک ہو گیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دمشق کے شمال میں واقع یبرود علاقے میں گزشتہ روز شامی فوج نے تکفیریوں کے خلاف کافی پیشرفت حاصل کی تاہم شامی فوج نے بتایا کہ آج صبح اس علاقے میں ہونے والی فوجی کاروائیوں میں دھشتگرد ٹولے ’’ابدال الشام‘‘ کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا ہے۔یہ تکفیری سرغنہ جس کا نام ’’قواز الدراری‘‘ اور شام میں دھشتگردوں کے درمیان اس کا لقب ’’ابوجہل ‘‘ ہے شامی فوج کی کاروائیوں میں ہلاک ہو گیا ہے۔

شامی فوج حزب اللہ کے جوانوں کی مدد سے لبنان کے سرحدی علاقے یبرد میں دھشتگردوں کے ایک اصلی ٹھکانے کو نابود کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔