9 مارچ 2014 - 20:30
امریکی اقدامات حتمی جوہری معاہدے میں رکاوٹ ہیں

قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر خاص علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی ایران مخالف پالیسیاں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان حتمی جوہری معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ابنا: اتوار کو یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کے بعد علی اکبر ولایتی نے گزشتہ برس نومبر میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے عبوری جوہری معاہدے کے باوجود ایران کے خلاف اقدامات کرنے اور بیانات دینے کے لیے امریکی حکام کی مذمت کی۔ولایتی نے کہا کہ صیہونیوں کے دباؤ میں ایران مخالف امریکی حکام کے اقدامات قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ایک بین الاقوامی جوہری معاہدے کی راہ میں مشکلات کھڑی ہوں گی۔یاد رہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتیں ایران کے جوہری مسئلہ سے متعلق ایک جامع معاہدے کے حصول کے لیے بات چیت کر رہے ہیں اور اس کے باوجود امریکی حکام صیہونی لابی کے دباؤ میں آ کر ایران مخالف بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔یہ ایسی صورت میں ہے کہ جب ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام میں مکمل شفافیت کی غرض سے بین الاقوامی جوہری توانائی کی ایجنسی سے بھرپور تعاون کرتا رہا ہے اور اس نے متعدد بار اپنی رپورٹوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے۔......./169