ابنا: امریکہ اپنے فوجی بجٹ میں کمی کے دعووں کے باوجود عظیم فوجی منصوبوں پر عمل کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے نئے طیارہ بردار بیڑے جرالڈ فورڈ کو آزمائيشی سطح پر اسعتمال کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ طیارہ بردار بیڑا جدید نسل کا سب سے پیشرفتہ جہاز ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یو ایس ایس جرالڈ فورڈ نامی بحری بیڑے پر دسیوں ارب ڈالر کے اخراجات آئے ہیں جس پر امریکہ کے متعدد حلقوں نے احتجاج کیا ہے۔ امریکی بحریہ کا یہ نیا طیارہ بردار بیڑا چھبیس ماہ تک سمندر میں سخت ترین آزمائيشوں سے گذارا جائے گا اور اسکے بعد اسے باضابطہ طور پر بحریہ کے حوالے کردیاجائےگا۔ جرالڈ فورڈ طیارہ بردار بیڑے کو پچاس برسوں کے لئے بنایا گيا ہے اور اس کا وزن ایک لاکھ ٹن ہے اس میں چار ہزار چھے سو فوجی سوار ہوسکتے ہیں اور پچہتر جہاز رکھے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اپنے امن پسندی کے بلند بانگ دعووں کے باوجود اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی جدید کاری کے پروگرام کا بھی اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512646
امریکہ اپنے فوجی بجٹ میں کمی کے دعووں کے باوجود عظیم فوجی منصوبوں پر عمل کررہا ہے۔