اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نہ صرف ایران بلکہ شیعیان عالم کے مرجع تقلید اور ولی امر المسلین ہیں اتنے بڑے عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود ان کی مادی زندگی قاعدۃ بہت عالیشان زندگی ہونا چاہیے تھی لیکن حقیقت اس کے برخلاف ہے رہبر معظم انقلاب کی مادی زندگی ایک عام شخص کی زندگی کی سطح سے بھی بہت نیچے ہے۔امام خامنہ ای خود بھی حقیقی معنی میں زاہدانہ زندگی گزارتے ہیں اور ملک کے دیگر عہدہ داروں کو بھی اس بات کی سفارش کرتے ہیں کہ اپنی زندگی میں محتاط رہیں اور فضول خرچی نہ کریں۔رہبر معظم انقلاب حالیہ دنوں مجلس خبرگان کے نمائندوں کے ساتھ ہوئے اجلاس میں خطاب کرنے کی غرض سے جب اپنی مسند پر تشریف فرما تھے تو شاید حاضرین مجلس اس بات کی طرف متوجہ نہ ہوئے ہوں گے کہ معظم لہ نے جو نعلین پہنی ہوئی ہیں وہ کناروں سے ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن اس اجلاس سے شائع شدہ تصاویر کو عربی صارفین نے سوشل نٹ ورک پر شائع کر کے اس نکتے کی طرف متوجہ کیا کہ ایک طرف عربی ممالک کے حکام کی عالیشان زندگی کو دیکھیے اور دوسری طرف رہبر انقلاب حضرت خامنہ ای کی زاہدانہ زندگی کو ملاحظہ کیجیے۔

