3 مارچ 2014 - 20:30
روسی وزارت خارجہ: امریکی دھمکی ناقابل قبول

روس کی وزارت خارجہ نے یوکرین میں ماسکو کی فوجی مداخلت پر مبنی امریکی وزیر خارجہ کے انتباہ کو ناقابل قبول دھمکی قرار دیا ہے۔

ابنا: روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یوکرین اور جزیرہ نمائے کریمیا میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلی اور اسی طرح اس ملک میں ماسکو کی فوجی مداخلت کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا بیان ناقابل قبول ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ پر علاقے میں کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جان کیری موجودہ حالات کا تجزیہ و تحلیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے ایک بیان میں یوکرین میں ماسکو کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کے خلاف تمام آپشن میز پر رکھے ہیں اور ان میں اقتصادی پابندیوں سے لیکر صورت پڑنے پر ماسکو کے خلاف فوجی کاروائی کے اقدام بھی شامل ہیں۔......./169