ابنا: رپوررٹ کے مطابق، یہ راکٹ سنیچر کی رات مقبوضہ علاقے میں فائر کئے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ یا تو شام سے داغے گئے ہیں یا پھر لبنان سے . اگرچہ صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ راکٹ شام کی حکومت کے خلاف لڑ رہے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی آپسی لڑائی کا نتیجہ ہوں ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے اس دعوی کا مقصد، شامی سرحد میں داخل ہونے کا بہانہ ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں حکومت سے لڑ رہے دہشتگردوں کا صیہونی اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے اور خود صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو زخمیوں کو دیکھنے کے لئے اسپتال گئے ہیں۔......./169
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510423
صہیونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ اسے جولان کی پہاڑیوں پر داغے گئے دو كٹيوشا راکٹ کے باقیات ملے ہیں ۔