1 مارچ 2014 - 20:30
افغانستان میں امریکی ہوائی حملہ، پانچ افراد ہلاک

افغانستان میں امریکہ کے ڈرون حملے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں .

ابنا: مشرقی صوبے كنڑ کے مقامی ذرائع نے سنیچر کو بتایا ہے کہ یہ حملہ صوبہ کے غازی آباد گاؤں پر ہوا . اس درمیان افغان حکام نے کہا ہے کہ تمام مرنے والوں کا تعلق طالبان سے تھا۔ طالبان نے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں ظاہر کی ہے .واضح رہے کہ چوبیس فروری کو بھی ایک نو سالہ افغان بچہ صوبہ ہلمند میں امریکہ کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا تھا . اس واقعہ میں اس کے والد اور بہن بھی زخمی ہوئے تھے . ایک دن پہلے صوبہ غزني میں بھی ایسے ہی ایک حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے .سال2001  میں افغانستان پر قبضے کے بعد سے اس ملک کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے فضائی حملوں اور فوجی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے ہیں جس پر افغان عوام میں انتہائی غصہ پایا جاتا ہے۔دوسری جانب امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ مائیک راجرس نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے بعد دہشت گرد تنظیم القاعدہ افغانستان میں اپنی سرگرمیاں تیز کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود القاعدہ کے اراکین کی تعداد بہت بڑھ چکی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے خبر دی ہے کہ القاعدہ کے رہنما فاروق القحطانی القطری افغانستان میں القاعدہ کی پوزیشن مستحکم کرنے اور جنگجوؤں کو تربیت دینے میں مصروف ہے۔......./169