28 فروری 2014 - 20:30
قومی دفاع، ایرانی قوم کا اہم ترین فریضہ ؛صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے دشمنوں کی سازشوں اور دھمکیوں کے مقابلے میں قومی دفاع کو ایرانی قوم کا اہم ترین فریضہ قرار دیا ہے۔

ابنا:  صدر مملکت جناب حسن روحانی نے ایران کی وزارت دفاع میں منعقدہ اجلاس سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ دشمنوں کی سازشوں اور دھمکیوں کے مقابلے میں صرف ایران کی مسلح افواج ہی نہیں بلکہ ہماری ڈیپلومیسی اور وزارت خارجہ سمیت پوری ایرانی قوم دفاع میں شامل ہے جو ایران کے مفادات، سرحدوں، قومی و دینی اقدار کا دفاع کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی کے اہم محرکات میں، خدا پر مکمل ایمان و یقین اور ایرانی قوم کا مستحکم جذبہ اور پختہ عزم و ارادہ، شامل ہے۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع جناب حسین دہقان نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف قسم کے میزائل بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ زمین سے زمین، زمین سے فضا، فضا سے زمین پر حملہ کرنے کے حوالے سے مختلف قسم کے میزائل بنانا ایران کی دفاعی صنعت و حکمت عملی میں شامل ہے اور ایران کی دفاعی توانائی، ہر قسم کے خطرات کا مکمل مقابلہ کرسکتی ہے۔ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی مقامی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر دفاعی توانائی، اتنی زیادہ ہے کہ دشمنوں کا بخوبی منھ توڑ جواب دیا جاسکتا ہے۔......./169