ابنا: بحرين کے فوجيوں نے ملک کے شمالي شہر الدايہ ميں مظاہرين پر حملہ کرکے انہيں منتشر کرديا۔ الدايہ سٹي کے شہري، ايذا رساني کے سبب ايک سرگرم سياسي قيدي کي شہادت کے خلاف مظاہرہ کرکے آل خليفہ کي شاہي حکومت اپنے غم و غصے کا اظہار کررہے تھے۔اطلاعات کے مطابق جعفر الدرازي نامي ايک تئيس سالہ نوجوان جسے آل خليفہ کي شاہي حکومت کے اہل کاروں نے گزشتہ سال کے اواخر ميں گرفتار کيا تھا، دو روز قبل سخت ايذا رساني اور حکومت کي جانب سے علاج معالجے کي ممانعت کے باعث شہيد ہوگيا۔بحرين کي حزب اختلاف کي جماعت الوفاق نے آج پورے ملک ميں بحريني عوام کي سرکوبي اور شاہي فوج کے ہاتھوں اس ملک کے عوام کے بے رحمانہ قتل عام خصوصا جعفر الدرازي کے قتل کے المناک واقعے خلاف مظاہروں کي کال دي ہے۔ بحرين کے عوام نے دوہزار گيارہ سے اپنے ملک ميں آزادي اور جمہوري اقدار کے نفاذ کي تحريک شروع کررکھي ہے۔......./169
27 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509883
بحرين ميں آل خليفہ کي فورسسز نے ملک کے شمالي علاقے ميں ايک عوامي مظاہرے کو سختي سے کچل ديا۔