25 فروری 2014 - 20:30
شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شام کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کاروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک کرديئے گئے ۔

ابنا: شامی فوج نے اس ملک کے شمال مغربی علاقے ادلب ميں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے 20 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد ديگر کو زخمی کردیا ۔ شام کی فوج نے اس ملک کے  شہر حمص میں الغاصبیہ اور سلام شرقی علاقوں ميں بھی متعدد دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دیا ۔ اسی طرح شام کی فوج نے حمص کے اطراف میں واقع ابوالعلایا گاؤں کے باشندوں پر ، دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ۔ شام کے مشرقی علاقے دیرالزور میں بھی شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ کو ہلاک کردیا ۔ حلب کے بھی مختلف علاقوں ميں شامی فوج نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا دوسری جانب شامی فوج نے کاروائی کرکے حلب کے مشرقی شہر " جبل بدرو" پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ایک خبر یہ بھی ہے کہ شام کے شہروں بانیاس ، القرادحہ ، لاذقیہ ، حمص ، حما اور دمشق کے باشندوں نے کل،  شام کی حکومت اور فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے ۔

.......

/169