24 فروری 2014 - 20:30
پاکستان سے ایران کا مطالبہ

پاکستان میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے اس ملک میں ایران کے نمائندہ دفاترکو تحفظ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ابنا: ایران کے سفیر نے شہر پشاور میں ایرانی قونصل خانے کے سامنے ہونے والے دہشت گردانہ اقدام کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اس دہشت گردی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے، پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے اس کاروائی میں ملوث عناصر کو گرفتار کئےجانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام نے وعدہ کیا ہے کہ ملک میں پاکستان کے نمائندہ دفاتر کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں قونصل خانے کے  کسی بھی ایرانی یا مقامی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں ایرانی قونصل خانے پر ہونے والے خود کش دھماکے میں تین ایف سی اہکار جاں بحق اور 19  دیگر زخمی ہوگئے ۔ ادھر پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبے پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ایران کے قونصل خانے کے قریب بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گولے پشاور میں ایران کے قونصل خانے کے قریب ریلوے لائن کے پاس سے برآمد کئے گئے۔ اس انکشاف کے بعد پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے اس ریلوے لائن سے مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کو عارضی طور پر منقطع کردیا۔

.......

/169