13 فروری 2014 - 20:30
شام میں دھشتگردوں کے دو سرغنوں کی ہلاکت

شام کے حکام نےکہا ہے کہ اس ملک میں دھشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں دھشتگردوں کے دو سرغنوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ابنا: شام کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے مغرب میں "لاذقیہ" کے علاقے میں دھشتگردوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں میں درجنوں دھشتگرد منجملہ دھشتگرد گروہوں کے سرغنہ "خالد الناصری" اور "ابو عثمان الترکی" کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کے جنوب مغربی علاقے "ادلب" میں بھی شامی فوج کے دھشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں دسیوں دھشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی "نبل" اور الزھرا کے علاقوں کے باشندوں نے کہ جو گذشتہ ایک سال سے  دھشتگردوں کے محاصرے میں ہیں ، مظاہرے کرکے شام کی حکومت کے حوالے سے اپنی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنے وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ یادرہے کہ شامی فوج نے حالیہ دنوں میں دھشتگردوں کے خلاف اپنی کاروائیوں کو تیز کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲