11 فروری 2014 - 20:30
بحرین، انقلاب کی برسی پر مظاہروں کی اپیل

بحرین میں حکمراں شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو ملک گیر ہڑتال کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے.

ابنا: بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی نے اس ہڑتال کی کال دی ہے ۔ جمعیت نے 14 فروری 2011 کو شروع ہوئی عوامی تحریک کی سالگرہ کی مناسبت سے سنیچر کو ایک بڑے پیمانے پر ریلی کے انعقاد کی بھی درخواست کی ہے.بحرین میں نوجوانوں کے اتحاد نے بھی جمعہ کو لوگوں سے سڑکوں پر نکلنے اور مشہور پرل اسکوائر پر پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ بحرینی حکام نے 2011 میں دارالحکومت منامہ کے مرکز میں واقع پرل اسکوائر کو تباہ کر دیا تھا ، قابل ذکر ہے کہ پرل اسکوائر حکومت مخالف دھرنے اور مظاہروں کے علامت کے طور پر تبدیل ہو گیا تھا۔

.......

/169