9 فروری 2014 - 20:30
پاکستان میں تین اساتذہ کا قتل

پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں واقع شہر ہنگو میں کچ بانڈا کے علاقے میں ایک اسکول پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کرکے تین اساتذہ کا قتل کردیا۔

ابنا: پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں واقع شہر ہنگو میں کچ بانڈا کے علاقے میں ایک اسکول پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کرکے تین اساتذہ کا قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آج پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد یہ مسلح افراد فرار ہوگئےجبکہ سیکیورٹی فورسیز نے ان مسلح افراد کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ان تینوں مقتولین کا تعلق شیعہ مسلمانوں سے ہے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔اس سے قبل بھی ہنگو میں لشکر جھنگوی سے وابستہ دہشتگردوں نے ایک اسکول کو حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ایک تیرہ سالہ اسکولی طالب علم نے اپنی فداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنادیا تھا۔ اس واقعے میں یہ تیرہ سالہ نوجوان شہید ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲