8 فروری 2014 - 20:30
آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر سمجھوتہ

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ تعاون جاری رکھنے کے لئے دونوں فریقوں نے سمجھوتہ کرلیا ہے۔

ابنا:  ایران کی ایسنا نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق "رضا نجفی" نے آج شام تھران میں آئی اے ای اے اور ایران کے ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے نمائندوں نے مذاکرات کے تین فنی و تیکنیکی اور تفصیلی دور انجام دیئے اور سات دیگر عملی اقدامات کے لئے مئی 2014 تک تعاون کے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔  جوہری توانائی کی عالمی ایجینسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے "رضا نجفی" نے مزید کہا کہ یہ عملی سمجھوتہ تھران کے مشترکہ بیان کے دائرے اور گیارہ نومبر 2013  میں دونوں فریق کے درمیان انجام پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر ہے۔ "رضا نجفی" نے کہا کہ مذاکرات کا یہ دور تعمیری  رہا اور اس میں فنی و تیکنیکی موارد بھی زیر غور آئے ہیں اور تعاون کے جاری رہنے پر تاکید کی گئی ہے۔ آئی اے ای اے میں ایک کے مستقل نمائندے نے کہا کہ بہت جلد ان سات عملی نکات کو شائع کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲