7 فروری 2014 - 20:30
کیا ملاصدرا ابن عربی کے ہم عقیدہ تھے؟

Mulla sadra k baray mai tafseel batain..kia wo ibne arbi jesay lanti sufi k aqeeday wahdatul wajood ka qail tha,naiz ilm irfan py roshni dalain.or kitab qasasul ulema mai likha hy k mulla sadra b ibne arbi ka qail tha jb k Ayatollah khomenei r.a mulla sadra ki tareef kiya krty thy

ابنا: علیکم السلامملا صدرا اسلامی فلاسفی کے بہت بڑے اسکالر ہیں اور انہیں حکمت متعالیہ کا بانی کہا جاتا ہے۔ علمی میدان میں کسی عالم دین کا عقیدہ نہیں دیکھا جاتا اور نہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ کس مذہب کا ماننے والا تھا ابن عربی ہو یا کوئی اور اگر عقلی اور منطقی استدلال کی بنا پر کوئی بات کرتا ہے تو اسے ماننے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔ نظریہ وحدت الوجود عرفانی اور فلسفی نظریہ ہے جو اپنی جگہ درست ہے جو لوگ اسلامی فلسفہ سے آشنا ہیں وہ اس کے بارے میں بہتر جانتے ہیں اگر آپ کو اس کے بارے میں آشنائی حاصل کرنا ہے تو اسلامی فلسفے کی کتابیں مطالعہ فرمائیں۔ ہر علم کی اپنی اصطلاحیں ہوتی ہیں اور اپنے نظریات ہوتے ہیں جن کا عقیدے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کسی علمی نظرئے کی بنا پر کسی کو مورد اتہام قرار دینا درست نہیں ہے۔ ملا صدرا کی شخصیت عصر حاضر کے علماء میں درخشاں ہے کوئی ان پر زبان اعتراض نہیں کھولتا۔ واضح رہے کہ عصر حاضر کے تقریبا تمام علماء منجملہ امام خمینی (رہ) اس وحدت الوجود کے نظرئے کے ماننے والوں میں سے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲