4 فروری 2014 - 20:30
پاکستان، ڈرون حملوں کا معمہ

ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستانی حکومت کی درخواست پر ڈرون حملوں میں کمی کی ہے، یہ درخواست طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کے بعد کی گئی۔

ابنا: امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملوں میں کافی حد تک کمی کردی ہے اور ،دسمبرکے بعد سے اب تک کوئی حملہ نہیں ہوا جو 2011 کے بعد سے سب سے طویل دورانیہ ہے،ادھر اومابا انتظامیہ نے ایسے کسی بھی معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات، پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اگر امریکا کو القاعدہ کے کسی اہم رہنما کے بارے میں اطلاع ملی تو اسے ضرور نشانہ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ نے ڈرون حملوں کو محدود کرنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اوباما کے فیصلے سے امریکی شہری اور افواج دونوں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے امریکی صدر بارک اوباما نے اسٹیٹ آف یونین سے اپنے خطاب میں ڈرون حملوں کی حدبندی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرہ ملکوں میں ڈرون کی مخالفت بڑھی تو ہم بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

.......

/169