ابنا: شمالی یمن میں الحوثی گروہ کے افراد اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان شروع ہونے والی نئی جھڑپوں میں کم از کم اسّی افراد ہلاک اور ایک سو ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان یہ جھڑپیں، شمالی یمن کے صوبے عمران میں میں ہوئیں۔ شمالی یمن میں الحوثی گروہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ کے درمیان فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود یہ دہشتگرد، شمالی یمن میں جارحانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں انھوں نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الحوثی گروہ کے افراد پر حملہ کردیا جس میں ساٹھ افراد مارے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 فروری 2014 - 20:30
News ID: 502275
شمالی یمن میں الحوثی گروہ کے افراد اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان شروع ہونے والی نئی جھڑپوں میں کم از کم اسّی افراد ہلاک اور ایک سو ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔