ابنا: شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کے نام الگ الگ خطوط بھیج کرکہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت بدستور جاری ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو سعودی عرب کے اس رویے پر روک لگانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو سب سے زیادہ سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب نے دہشتگردوں کی حمایت کرکے شام کے نہتے عوام کے قتل عام میں نہایت ہی گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ ترکی سے شام میں دہشتگردوں کی دراندازی جاری ہے۔ شام کے اخبار الوطن کے مطابق سینکڑوں دہشتگرد، ترکی کی سرحد سے التوحید نامی دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے شام پہنچ گئے ہیں۔ ان دہشتگردوں کا تعلق جبھۃ الاسلامیہ گروپ سے ہے۔ ان تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ ان دہشتگردوں کو داعش نامی تکفیری گروہ کو بچانے کے لئے شام بھیجا گيا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد آپس کی لڑائي کے نتیجے میں تقریبا نابودی کے دہانے تک پہنچ چکے ہیں۔
.......
/169