31 جنوری 2014 - 20:30
یوکرائن میں امریکی مداخلت کے خلاف احتجاج

شمالی روس میں واقع سینٹ پٹرز برگ میں عوام نے ایک اجتماع کرکے یوکرائن کے اندرونی امور میں امریکی مداخلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق مظاہرین نے اس شہر میں امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا اور یوکرائن میں امریکی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ یوکرائنی عوام کے حالیہ احتجاجی مظاہروں اور تحریکوں سے حالیہ ہفتوں کے دوران روس اور مغرب کے سفارتی تعلقات، کافی متاثر ہوئے ہیں اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روس اور یورپی یونین کے بتّیسویں سالانہ سربراہی اجلاس میں یوکرائن کے بارے میں ماسکو کے موقف کی ایکبار پھر تکرار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یوکرائن میں یورپ و امریکہ کی مداخلت سے اس ملک کا بحران ختم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔روس کے صدر کا یہ بیان، یوکرائن کے حوالے سے یورپ و امریکہ کی جانب سے حال ہی میں عمل میں لائے جانے والے اقدامات پر روس کا ایک قسم کا ردعمل شمار ہوتا ہے۔

.......

/169