ابنا: وزیر دفاع نے کو کہا کہ طاقتور سیکورٹی فورسز اور جدید فوجی آلات کے سہارے اسلامی جمہوریہ ایران حملہ آوروں کی ہر قسم کے مخاصمانہ اقدامات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے .وزیر دفاع نے کہا کہ عراق کی جانب سے مسلط شدہ جنگ کے دوران آٹھ سالہ دفاع مقدس اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے مقابلے میں 34 سالہ مزاحمت نے ایران کو ایسا طاقتور بنا دیا ہے جو ہر حملہ آور کو ایران پر حملے کے لئے بار بار سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔حسین دھقان نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے يورینیم کی افزدگی 5 فیصد سے بڑھائی تو اس کے خلاف فوجی حملے کا آپشن میز پر موجود ہے.
.......
/169