26 جنوری 2014 - 20:30
یوکرائن میں جاری بحران

یوکرائن کے حالات بدستور بحرانی ہیں اور اب اس ملک میں ایٹمی دہشت گردی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ابنا: آذر بائیجان کے اخبار آذربائجان بزنس سینٹر نے یوکرائن کی سیکیورٹی سروسیز کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ یوکرائن میں دنیا کی پہلی نیوکلیئر خانہ جنگی کا آغاز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اسلئے کہ انتہا پسندی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بجلی گھروں اور جوہری توانائی کی تنصیبات کو دھماکے سے تباہ کرنے کی گمنام دھمکیاں دی گئی ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارے آئی اے ای اے نے یوکرائن میں جوہری خانہ جنگی شروع ہونے کے خطرے کا فوری نوٹس لیا ہے اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے اہلکار آئندہ ہفتے انسپکشن کےلئے یوکرائن پہنچ رہے ہیں۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایکبار پھر اعلان کیا ہے کہ ماسکو، یوکرائن کے امور میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے۔ انھوں نے یوکرائن میں غیر ملکی مداخلت پر سخت متنبہ کیا۔روس نے اس سے قبل بھی اس سلسلے میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے یوکرائن کے مسئلے میں صبر و تحمل سے کام لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔

.......

/169