22 جنوری 2014 - 20:30
شام میں فوج کی پیشقدمی

شام کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے شامي فوج کا آپريشن جاري ہے۔

ابنا: شامي فوج نے شمالي شہر حلب کے مختلف علاقوں ميں کاروائياں انجام دے کر بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کرديا تھا ۔ شامي فوج نے اسي طرح حلب شہر کے مشرق ميں خاص طور پر المرجہ علاقے کے اطراف ميں واقع قصبوں اور گاؤں ميں پيشقدمي کي ہے۔ شامي فوج نے حلب کے مشرقي علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلينے کے بعد حلب کے بين الاقوامي ہوائي اڈے کے مغرب ميں وسيع کاروائياں شروع کردي ہيں ۔شامي فوج نے صوبہ ادلب ميں بھي عوامي فورس کے تعاون سے دہشت گردوں کے ايک حملے کو ناکام بناديا ہے ۔ ادھر درعا ميں بھي شامي فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے حملہ کيا ہے جس کے نتيجے ميں بڑي تعداد ميں دہشت گرد مارے گئے ہيں۔

.......

/169