22 جنوری 2014 - 20:30
دنیا کو ایران کے نظریات کی ضرورت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ڈاؤس اقتصادی فورم ایک مناسب موقع ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اقدار اور مفادات کا دفاع کرسکتا ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے آج ایک گفتگو میں ڈاؤس اقتصادی فورم اور اس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤس عالمی اقتصادی فورم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مدعو کئے جانے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے  پاس مختلف مسائل میں ایسے نظریات ہیں کہ جن کی شامہے۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ڈاؤس اقتصادی فورم، عالمی سطح پر ایران  کی حقانیت ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے اور اس موقع سے قومی مفادات کے تحفظ اور ایران پرعائد ظالمانہ سیاسی اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کو فوجی طاقت نیز مختلف دیگر حیثیتوں سے ایک با اثر اور بڑا ملک تسلیم کرلیا ہے لہذا ایران کے بغیر علاقے کا کوئي بحران حل نہیں ہوسکتا۔

.......

/169