20 جنوری 2014 - 20:30
بان کی مون کا اقدام قابل افسوس: دکتر ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کو دی گئي دعوت واپس لئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کو دی گئي دعوت واپس لئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کو شرکت کی جو دعوت دی تھی وہ واپس لے لی ہے۔ محمد جواد ظریف نے ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام، اقوام متحدہ کے سیکرٹیری جنرل کے شایان شان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بان کی مون نے گذشتہ ہفتے ان سے رابطے کئے تھے جس میں انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ ایران کسی طرح کی پیشگي شرط قبول نہیں کرے گا۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ بان کی مون نے دباؤ میں آکر ایران کی دعوت واپس لی ہے۔ دراین اثنا ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی جنیوا ٹو کانفرنس ميں شرکت کا خواہشمند نہیں رہا ہے اور ہم نے اس موقف کا بڑی وضاحت کے ساتھ ہمیشہ اعلان بھی کیا ہے۔ مرضیہ افخم نے پریس بریفنگ میں بان کی مون کی جانب سے ایران کی دعوت کو واپس لینے کےبارے میں کہا کہ انہوں نے یہ اقدام دباؤ میں کیا ہے اور یہ قابل افسوس ہے۔ ادھر اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے بھی بان کی مون کے اس اقدام پر تنقید اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲