18 جنوری 2014 - 20:30
مصر میں پرانے سیاسی چہرے اقتدار سے دور

مصر کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس ملک میں پرانے سیاسی چہروں کو آئندہ اقتدار سے دور رکھا جائے گا۔

ابنا: مصر کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس ملک میں پرانے سیاسی چہروں کو آئندہ اقتدار سے دور رکھا جائے گا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کے چيف آف آرمي اسٹاف اور وزير دفاع عبدالفتاح السيسي نے اسي کے ساتھ يہ بھي اعلان کيا ہے کہ مصر کو کبھي بھي پچيس جنوري دوہزار گيارہ سےپہلے والے حالات کا سامنا نہيں کرنا پڑے گا۔مصر کے ايک سرکاري ذريعے نے اپنانام فاش نہ کئے جانے کي شرط پر کہا کہ عبدالفتاح السيسي نے کابينہ کے اجلاس ميں يہ اعلان کيا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ مصر کے وزير دفاع نے يہ دعوي ايسي حالت ميں کيا ہے کہ ملک کے نئے آئين کے مسودے پر رفرنڈم ميں نوجوانوں کي عدم شرکت کے باعث کابينہ کے اراکين ميں کھلبلي مچي ہوئي ہے۔ دوسري جانب فوج کي حمايت يافتہ عبوري حکومت کے خلاف مصري عوام کے مظاہرے جاري ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲