17 جنوری 2014 - 20:30
شام کو ڈرونز سمیت تازہ روسی تازہ فوجی امداد

روس نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے شام کو ڈرون اور گائیڈڈ بم فراہم کردیئے/ شام میں برسرپیکار دہشت گرد جنگی مجرم ہیں/ دہشت گردوں نے ایک عیسائی راہب کی قبر کھول کر باقیات کی توہین کی۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کاروائیوں کی غرض سے بڑی مقدار میں ڈرونز اور گائیڈڈ بموں سمیت جدید ہتھیار فراہم کردیئے ہیں۔ ایک باخبر ذریعے کے مطابق یہ ہتھیار پچھلے ہفتے شام پہنچائے جاچکے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق روس نے دسمبر 2013 سے اب تک سینکڑوں ڈرونز اور جدید ترین ہتھیاروں کے متعدد کھیپ شام منتقل کردیئے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق روس نے اسلحہ کے کئي کھیپ تیسرے فریق کے توسط سے حکومت شام تک پہنچوائے ہیں۔ رائٹرز نے مشرق وسطی کے سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سینکڑوں "آنتونوف 124" کارگو طیارے روس اور شام کے درمیان مسلسل پرواز کرتے دکھائی دیئے جنہوں نے بکتر بند گاڑیاں، ریموٹ کنٹرول کے وسائل، راڈار، ڈرون، ہیلی کاپٹروں کے الیکٹرانک نظامات اور طیاروں کے گائیڈڈ بموں سمیت بڑی مقدار میں جدید ترین ہتھیار شام منتقل کئے ہیں۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ "شام کو جدید ترین روسی ہتھیاروں کی ترسیل کے بارے میں شائع ہونے والی اطلاعات کی تا حال تصدیق نہيں ہوسکی ہے"! تاہم اگر یہ معلومات مصدقہ ہوں تو امریکیوں کی تشویش میں اضافہ ہوگا!۔ شاید امریکیوں کو اپنی ان ایجنسیوں کی طرف سے ان اطلاعات کی تصدیق کا انتظار ہے جنہوں نے غوطہ شرقیہ میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد "تصدیق کی تھی کہ" یہ ہتھیار شامی فوج نے استعمال کئے ہیں اور بعد میں معلوم ہوا کہ امریکی ایجنسیوں کی اطلاعات بے بنیاد تھیں!۔

روس: شام میں برسرپیکار دہشت گرد جنگی مجرم ہیں، ان پر مقدمہ چلنا چاہئےروسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے نہتے عوام کے قتل عام اور اجتماعی پھانسیوں کو جنگی جرائم قرار دیا اور دہشت گرد ٹولوں اور ان کے آقاؤں کے خلاف جنگی جرائم میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روسی خبررسان ایجنسی "نووستی" نے لکھا: روسی وزارت خارجہ کو یقین ہے کہ انتہاپسند اور تشدد طلب دہشت گرد تنظیمیں ـ جو شام میں نہتے عوام کی اجتماعی پھانسیوں اور قتل عام کے مرتکب ہوئے ہیں ـ اور ان کے سرغنے اور ان کے بیرونی سرپرست ـ جنگی مجرم ہیں اور انہیں سزا دی جانی چاہئے اور عالمی سطح پر ان کے جنگی جرائم کی مذمت ہونی چاہئے۔

تفصیل کے لئے رجوع کریں:

روس: شام میں برسرپیکار دہشت گرد جنگی مجرم ہیں، ان پر مقدمہ چلنا چاہئے

شام: دہشت گردوں نے ایک عیسائی راہب کی قبر کھول کر باقیات کی توہین کیشام کے خلاف برسرپیکار تکفیری دہشت گردوں کی تازہ ترین درندگی؛ ایک عیسائی راہب کی قبر کشائی کرکے باقیات باہر پھینک دیئے۔اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کا ایک مسلح گروہ تاریخی عیسائی شہر "معلولا" کے ایک گرجے میں گھس وہاں موجود ایک شخص کو قتل کیا۔ دہشت گردوں نے ایک راہبہ کو اغوا کیا اور گرجے میں موجودہ عیسائی روحانی شخصیات کی قبروں کو کھول دیا جن میں سے ایک 1960 میں انتقال کرنے والے راہب کی قبر تھی جس کی ہڈیوں کو انتہائی بےحرمتی کے ساتھ باہر پھینک دیا۔ دہشت گردوں نے گرجے میں لگے مجسموں اور تصاویر کی بھی بےحرمتی کی۔ تکفیری مذہب میں اپنے عقیدے کے خاص لوگوں کے سوا باقی تمام مکاتب و مذاہب کے پیروکاروں کا قتل فرض تصور کیا جاتا ہے اور اگر تکفیری عقیدے کے لوگ بھی کسی مسئلے پر اختلاف کریں، انہیں بھی قتل کیا جاتا ہے جس کی ایک بڑی مثال شام میں آل سعود اور آل ثانی کا الو سیدھا کرنے کے لئے ایک تکفیری تنظیم "داعش" کے خلاف بقیہ دہشت گرد تکفیریوں کا اتحاد ہے جو حالیہ ایام میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کے لئے صحافتی خوراک فراہم کررہا ہے۔

تفصیل کے لئے رجوع کریں:

شام: دہشت گردوں نے ایک عیسائی راہب کی قبر کھول کر باقیات کی توہین کی