17 جنوری 2014 - 20:30
سعد حریری حکومت کی تشکیل کے لئے تیار

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے تعاون سے مخلوط حکومت بنانے کے لئے تیار ہیں.

ابنا: لبنان میں مغربی اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ 14 مارچ اتحاد کے سربراہ سعد حریری نے جمعہ کو ہیگ میں یہ تبصرہ کیا۔ حریری کا یہ بیان ایسی صورت میں سامنے آیا ہے کہ جب ان کی پارٹی شام میں صدر بشار اسد کے مخالفین کی حمایت کر رہی ہے جبکہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ صدر بشار اسد کی حمایت کر رہی ہے۔لبنان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان میں امن و استحکام کی ضرورت ہے اور شام کو لے کر اختلافات کے باوجود میں ملک کے مستقبل کو لے کر پرامید ہوں.

.......

/169