اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیخ الازھر احمد بن طیب نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ کے موقع پراپنی گفتگو میں ان لوگوں کو جو مسلمانوں کے قتل عام کے لیے خود کش حملے کرتے ہیں مخاطب کر کے کہا کہ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی ان احادیث پر غور کریں جو مسلمانوں کا خون بہانے کو حرام قرار دیتی ہیں۔انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خود کش حملے اسلام اور مسلمین کے لیے بڑی مصیبت ہیں کہا: انسانیت پیغمبر اکرم (ص) کی مدیون ہے کہ جنہوں نے عدالت اور رحمت کو مسلمانوں کے درمیان با ارزش بنایا۔احمد الطیب نے مزید کہا: آج ہم ان لوگوں کو دیکھ رہے ہیں جو اس طرح کے جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ اقدامات جائز ہیں۔ یہ حالات ایک بڑی آفت کا نتیجہ ہے جس نے جوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کر دیا ہے اور یہ بڑی آفت مسلمانوں کے درمیان تکفیری فرقے کا وجود ہے جو اسلام کا دشمن ہے اور ان کے ساتھ جنگ کرنا واجب ہے۔ اس قوم کا خیال یہ ہے کہ وہ کفار کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور اس راستے میں وہ خود کو نابود کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا: یہ تفکر اندھا تفکر اور گمراہی در گمراہی ہے تکفیری تفکر نہ ہمارے لیے بلکہ عالم اسلام کے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ مسلمانوں کو متنبہ ہو جانا چاہیے اور ان کے شر سے خود کو بچانا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 496621
تکفیری تفکر اندھا تفکر اور گمراہی در گمراہی ہے تکفیری تفکر نہ ہمارے لیے بلکہ عالم اسلام کے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ مسلمانوں کو متنبہ ہو جانا چاہیے اور ان کے شر سے خود کو بچانا چاہیے۔