اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا میں ہر کوئی کسی نہ کسی راستے سے اللہ تک پہنچنا چاہتا ہے اور اس تک پہنچنے کے لیے راستہ تلاش کرتا رہتا ہے کوئی عقل کی شمع لے کر راستہ ڈھونڈتا ہے اور کوئی عقل کو بالائے طاق رکھ کر اس وادی میں کود پڑتا ہے کسی کو صحیح راستہ مل جاتا ہے اور کوئی بھٹکتے بھٹکٹے اتنا دور ہو جاتا ہے کہ پھر اس کی سیدھے راستے کی طرف بازگشت مشکل ہو جاتی ہے ۔

جنوبی افریقہ میں بھی ایک پادری لوگوں کو اللہ تک پہنچنے کے راستے کی طرف دعوت دے رہا ہے لیکن عقل کو بالائے طاق رکھ کر۔ یہ پادری لوگوں کو اس بات کی ہدایت کرتا ہے کہ اگر اللہ تک پہنچنا ہے تو حیوانوں کی طرح گھاس کھاو اس لیے کہ حیوان سب سے زیادہ اللہ کے قریب ہوتے ہیں چونکہ وہ گھاس کھاتے ہیں۔

لیسگو ڈینیل (Lsgv Daniel) وہ پادری ہے جو لوگوں کو گھاس کھلا کر اللہ کے قریب کرنا چاہتا ہے اور دلچسب بات یہ ہے کہ اس کے مرید بھی بہت زیادہ ہو رہے ہیں جو چراگاہوں میں جا کر دن بھر گھاس کھاتے ہیں تاکہ انہیں اللہ کا تقرب حاصل ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲