ابنا: عراق کی اہل حق جماعت کے سربراہ قیس الخزعلی نے سنیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنیوں کے ہمراہ سعودی عرب سے وابستہ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد سلفی وہابی تنظیموں کے خلاف جنگ لڑنے کے لئۓ آمادہ ہیں اوروہ سعودیوں کے گھروں کو عنکبوت کے گھر سے بھی کمزور سمجھتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب علاقہ میں بالخصوص عراق میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرکے عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور سعودی عرب آشکارا دہشت گردوں کو تنخواہ اور انھیں ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ اہل حق گروہ کے سربراہ نے کہا کہ اہلسنت کے ہمراہ سلفی وہابیوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں اور سعودی عرب کو اپنی حیثیت جان لینی چاہیے کہ اس میں اتنی ہمت نہیں ہے اور سعودی گھر عنکبوت کے گذر سے بھی کہیں زيادہ کمزور ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی عوام اور عراق کی مسلح افواج سعودیوں کو عبرتناک درس دینے کے لئے آمادہ ہیں انھوں نے کہا کہ عراقی عوام نے امریکی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی تو کوئي حیثیت اور وقعت نہیں ہے۔
.......
/169