ابنا: میڈل ایسٹ آن لائن ویب سائٹ کے مطابق عراق کی تحریک اہل حق کے سربراہ قیس الخز علی نے اپنے ملک میں سعودی عرب کی مداخلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی عرب، عراق میں دہشتگرد گروہوں کی مکمل حمایت کرکے حکومت عراق کے خلاف برسرپیکار ہے۔ انھوں نے عراق میں بدامنی کا ذمہ دار، سعودی عرب کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں جاری دہشتگردانہ حملوں اور بے گناہ عام شہریوں کے قتل عام میں آل سعود ملوث ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے بھی سعودی عرب کے نام کی طرف اشارہ کئے بغیر یہ دعوی کیا تھا کہ عراق میں خلیج فارس تعاون کونسل کا ایک رکن ملک، دہشتگردوں کی کھلی حمایت اور وہ عراق میں اپنی پیش نظر حکومت تشکیل دیکر اسے تسلیم کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
.......
/169