6 جنوری 2014 - 20:30
توسیع حرم امیر المؤمنین علی (ع)

حرم امام علی ابن ابی طالب علیھما السلام کی انتظامیہ نے حرم کی توسیع کی غرض سے اطراف حرم مطهر امیرالمومنین علی(ع) کی زمینوں کی خریداری کی خبر دی ۔

ابنا: حرم امیر المؤمنین علی(ع) کی انتظامیہ کے رکن علی خضیر حجی نے اس سلسلہ میں کہا: حرم امام علی(ع) میں توسیع کی غرض سے اطراف حرم کے 115 سے زیادہ گھروں کی خریداری کر دی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : ان زمینوں کی خریداری بہت بڑی کامیابی شمار کی جاتی ہے جو صحن حضرت فاطمہ زهرا(س) کی تعمیر میں آسانی پیدا کرے گی  ۔

واضح رہے کہ حرم امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیھما السلام نے گذشتہ سال بھی بہت سارے تعمیری کام انجام دئے ہیں کہ ان میں سے حرم کے مغربی حصہ میں 56 هزار مربع میٹر زمیںوں کی خریداری ہے.

.....

/169