ابنا: جناب محمد جواد ظریف نے کل ایران ميں قطر کے نئے سفیر "علی بن احمد علی السلیطی "کے ساتھ ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات ميں توسیع کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، امید ظاہر کی کہ ایران اور قطر کےدرمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ جناب محمد جواد ظریف نے اسی طرح ایران اور قطر کے حکام کے درمیان دوطرفہ روابط میں فروغ پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کے لئے حالات سازگار بنا سکتا ہے۔ تہران میں قطر کے نئے سفیر نے بھی اپنے سفارتی دستاویزات پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
.......
/169