ابنا: عراق و اردن میں سعودی عرب کے قیدی باشندوں کے کیس کے انچارج اور سعودی عرب سے متعلق غیرملکی باشندوں کے امور کے نائب سربراہ " سعدی حجی الاسلمی" نے کہا کہ عراق میں سعودی عرب کے قیدی باشندوں کی، اپنے اہل خانہ سے ملاقات کا امکان فراہم کرنے کے لئے بغداد سے یہ درخواست کی جارہی ہے۔ تقریبا 60 سعودی شہری اس وقت عراق کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ اس سے قبل یہ کہا گيا تھا کہ گذشتہ مہینے سعودی عرب کا ایک سیکورٹی وفد، قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاملات طے کرنے کے لئے بغداد کا دورہ کرے گا۔ سعودی عرب نے گذشتہ سال فروری کے مہینے میں عراق کے ساتھ 166 قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
.......
/169