6 جنوری 2014 - 20:30
جرمن چانسلر اینجلا مرکل زخمی

برلن…جرمن چانسلر اینجلا مرکل سوئز ایلپس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے گرپڑیں۔

ابنا:  غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اینجلا مرکل ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں اسکیئنگ میں مصروف تھیں۔ اس دوران توازن بگڑنے سے وہ گر پڑیں جس سے ان کے جسم کے نچلے حصے پر چوٹیں آئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے اور انھیں صحت یاب ہونے میں 3 ہفتے لگیں گے۔ مرکل تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر کے اب گھر پر آرام کریں گی۔

.......

/169