ابنا: دھشتگرد گروہ "داعش" نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ عراقی فوج اور اس ملک کے قبائیلی لشکر کے حملوں میں اس گروہ کو سخت نقصان پہنچا ہے اور اس میں "داعش" کے کئی اہم جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ "داعش" کو الانبار میں سخت بحران کا سامنا ہے۔ اس سے پہلے عراق کی فوج نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ عراقی فوج نے الانبار صوبے میں دھشتگرد گروہ "داعش" کے دو اہم کمانڈروں "ابو دجانہ اور علی الدبی" سمیت کئی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ عراق کی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ الانبار صوبے میں "داعش" کے پچپن اہم کمانڈ مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب الانبار صوبے کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلوجہ کے علاقے میں ابھی تک دھشتگرد موجود ہیں ، تاہم الانبار صوبے سے بھی آئندہ چند دنوں میں دھشتگردوں کا صفایا کردیا جائے گا۔
.....
/169