ابنا: پانچ سعودی باشندوں کو اس ملک میں امن و سلامتی درھم برھم کرنے کے بے بنیاد الزام میں پانچ مہینوں سے 30 سال تک قید کی سزا سنائی گئي ہے۔سعودی عرب کی عدالت نے اس ملک کے دو شہری باشندوں پر غائبانہ صورت میں فیصلہ جاری کیا ہے۔ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے نام نہاد دہشت گردی کے مقابلے کے قانون کے بل کی منظوری دیکر، عملی طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اس ملک میں قانونی حیثیت دینے کے ساتھ ہی اصلاحات پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت اس قانون کی منظوری کے ذریعے، با آسانی لوگوں کی گرفتاری اور انہیں طولانی مدت تک ان کو قید میں رکھے جانے اور انہيں سزا دیئے جانے کا اقدام کررہی ہے۔
.......
/169