ابنا: عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے آج ایک بیان میں کہا کہ شہر فلوجہ کے عوام اور قبائل کو چاہیئے کہ وہ عراق و شام حکومت اسلامی سے موسوم داعش نامی دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرکے اس گروپ کو شہر سے نکال باہر کردیں۔ نوری المالکی نے اسی طرح عراقی فوج سے بھی مطالبہ کیا کہ شہر فلوجہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ نہ بنائيں۔ اس سے قبل مغربی عراق کے صوبے الانبار کی گورننگ کونسل نے شہر فلوجہ میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں کے سبب نو ہزار عراقی کنبوں کے اس شہر کو چھوڑ کر چلے جانے کی خبر دی تھی۔ اس طرح اس وقت عراقی افواج، فلوجہ شہر کے فوجی اڈوں میں تعینات ہوگئی ہيں تاکہ اس شہر کے باشندوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کا راستہ ہموار کریں۔
.......
/169