4 جنوری 2014 - 20:30
بنگلہ دیش میں پولنگ کا آغاز

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔/بنگلا دیش میں انتخابات ، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ،11 افراد ہلاک.

ابنا: ذرائع کے مطابق پولنگ مراکز پر بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن کی تعداد  پچاس ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے ۔بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ایسی صورت میں ہوا ہے کہ  اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شیخ حسینہ واجد کی حکمراں عوامی لیگ پارٹی کی واضح کامیابی کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل بی این پی سمیت بنگلہ دیش کی مختلف جماعتوں کی جانب سے انتخابات ملتوی کئے جانے کے مطالبے کو لے کر مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف علاقوں میں جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات پیش آئے اور 120 پولنگ اسٹیشنز جلادیئے گئے۔ان واقعات میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلا دیش میں انتخابات ، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ،11 افراد ہلاک    ڈھاکا…بنگلا دیش میں عام انتخابات کے دوران زبردست ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات میں پولنگ افسر سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے،200 پولنگ اسٹیشن نذر آتش جبکہ 157 میں ووٹنگ معطل کردی گئی۔ بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ بنگلادیش میں کئی ہفتوں سے جاری ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔دوسری جانب امریکہ، یورپی یونین اور دولت مشترکہ نے بھی بنگلہ دیش میں انتخابات کی نگرانی کرنے کے لیے اپنے مبصرین بھیجنے سے انکار کر دیا۔انتخابی عمل ورنگراں حکومت سے خائف حزبِ مخالف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سمیت 20 جماعتو ں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سربراہ خالدہ ضیا کو گھر میں نظر بند ہیں اور ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے ہیں۔دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس اسٹیشن پربھی دو پیٹرول بم حملے ہوئے جن میں پولیس اہلکارسمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔شمالی ضلع بوگرہ کے پولیس چیف سید ابو صائم کاکہناہے کہ سیکڑوں لوگوں نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بیلٹ پیپرز کو آگ لگادی اورپولیس اہلکاروں کااسلحہ بھی چھین لیا ۔کل سے اب تک 200 پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا ئی جاچکی ہے ،پر تشدد ہنگاموں میں 11 افراد جان سے گئے۔پارلیمان کی 3 سو نشستوں میں سے 147 پر انتخابات ہورہے ہیں ،جہاں اپوزیشن کے انتخابات میں حصہ نہ لینے پر 153 امیدوار تو بلا مقابلہ ہی جیت چکے ہیں۔دوسری جانب امریکہ، یورپی یونین اور دولت مشترکہ نے بنگلہ دیش میں انتخابات کی نگرانی کرنے کے لیے اپنے مبصرین بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد بنگلہ دیشی حزب مخالف کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات قابلِ اعتبار نہیں ہوں گے۔18 ہزار پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کا وقت بنگلہ دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہے۔

.......

/169