31 دسمبر 2013 - 20:30
غزہ ایک بار پھر صہیونی حملوں کی زد میں

غاصب صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: غاصب صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر حملہ کیا ہے۔ فلسطین ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کے علاقے میں دوبارہ حملہ کیا ہے، اس حملے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ غاصب صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گذشتہ ہفتے بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا ہے۔ غاصب صہیونی حکومت کے وزیر جنگ "موشہ یعالون" نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر وسیع حملے کی دہمکی دی ہے۔ ادھر غرب اردن میں واقع جنین شہر کے مشرق میں صہیونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے آج غرب اردن کے ہی الخلیل شہر کے جنوب میں حملہ کرکے چار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲