28 دسمبر 2013 - 20:30
عراق میں 140 سے زائد دہشت گرد گرفتار

عراقی فوج نے دہشت گردانہ کاروائیوں ميں ملوث 140 سے زیادہ افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا۔

ابنا: عراق کے ساتویں ڈویژن کے کمانڈر نے مغربی عراق کے صوبے الانبار کے صحرا کے وسیع حصوں پر فوج کے کنٹرول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری کاروائیوں میں 140 سے زیادہ دہشت گرد عناصر کو گرفتار کیا چکا  ہے جبکہ داعش سے موسوم دہشت گرد گروہ عراق وشام اسلامی حکومت کے تین سرکردہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گيا۔ عراقی فوج نے الانبار کے صحرا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں میں داعش نامی دہشت گرد گروہ کے چھے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ اور دسیوں دہشت گردوں کو گرفتار اور 52 گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مقامی افراد بھی اپنے نجی ہتھیاروں سے عراقی فوج کی مدد کررہے ہيں۔ اس تناظر ميں شہر نجف اشرف کی مذہبی و سیاسی تنظیموں اور عمائدین نے بھی اس ملک ميں دہشت گردانہ حملے روکنے کے لئے عراقی فوج کی حمایت میں اجتماع کیا ہے۔اسی طرح عراق کے  صدر گروپ کے رہنما مقتدا صدر نے بھی اپنے ملک کی فوج کی فداکاریوں اور الانبار میں دہشت گردی کے خلاف جاری کاروائیوں کی قدردانی کی اور عراق ميں دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

.......

/169