27 دسمبر 2013 - 20:30

بحرین میں وفاق ملی نے اطلاع دی ہے کہ بحرین کے ایک معروف اور بزرگ عالم دین کو ہوائی اڈے سے اغوا کرلیا گيا ہے۔

ابنا: بحرین میں وفاق ملی نے اطلاع دی ہے کہ بحرین کے ایک معروف اور بزرگ عالم دین کو ہوائی اڈے سے اغوا کرلیا گيا ہے۔ العھد کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی سکیوریٹی فورسز نے بزرگ عالم دین شیخ یاسر صالح کو ایر پورٹ سے اغوا کرلیا اور ان کے بارے میں کسی کو کچھ نہيں معلوم ہے۔ واضح رہے شیخ یاسر صالح عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرکے وطن لوٹے تھے۔ بحرین کے عالم دین شیخ یاسر صالح کے منامہ ایرپورٹ سے لاپتہ ہونے کے بعد آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز اور ایر پورٹ اتھارٹی نے ان کے بارے میں عوام کے سوالوں کا کوئي اطمینان بخش جواب نہیں دیا ہے۔ اس بزرگ عالم دین کے اھل خانہ نے تشویش ظاہر کی ہےکہ آل خلیفہ کارندے انہیں جسمانی ایذائيں پہنچاسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲