ابنا: ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے شمال میں واقع شہر جنین کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں پر بلاسبب فائرنگ کی جس میں دو فلسطینی مسلمان شہید اور آٹھ دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب شہر جنین کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے اس سے قبل بھی شہر جنین پر حملہ کرتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کی جس میں ایک فلسطینی جوان مسلمان زخمی ہوگیا تھا کہ جسے پھر صیہونی فوجیوں نے گرفتار بھی کرلیا اور پھر کچھ عرصے کے بعد اس کے اہل خانہ کو اس تئیس سالہ فلسطینی جوان کی لاش حوالے کردی۔
.......
/169