17 دسمبر 2013 - 20:30

سعودی عرب کے انٹلیجنس چیف نے اپنے تکفیری ایجنٹوں سے کہا ہے کہ لبنان کی فوج اور حزب اللہ کے افراد پر حملے کریں۔

ابنا: سعودی شہزادے بند بن سلطان نے اپنے حمایت یافتہ دہشتگردوں کو لبنان کے شہروں طرابلس، صیدا اور بقاع میں بدامنی پھیلانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور تکفیریوں نے ان علاقوں میں بدامنی پھیلانا شروع کردیا ہے۔ لبنان کے شمال مشرقی شہر عرسال میں تکفیری دہشتگردوں نے حزب اللہ اور فوج کو راکٹوں اور بموں سے نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں سعودی عرب کے خلاف شدید نفرت پیدا ہوگئي ہے۔سعودی عرب، لبنان میں بدامنی پھیلانے والے ہر دہشتگرد کو دوہزار ڈالر دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، دنیا کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہے۔ 

............

/169