ابنا: مقبوضہ جولان کے باشندوں نے اسرائيل کے خلاف مظاہرے کرکے اس علاقے پر شام کي عملداري کے حق ميں نعرے لگائے۔ يہ مظاہرے اسرائيلي پارليمنٹ ميں مقبوضہ جولان کو اسرائيل ميں ضم کئے جانے کي قرار داد منظور کئے جانے کي بتيسويں برسي کے موقع پر کئے گئے۔مظاہرے ميں شريک لوگوں نے اس بات پر زور ديا کہ وہ اسرائيلي نہيں بلکہ شامي شہري ہيں۔ مظاہرين نے جولان پر اسرائيلي قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے شريک لوگوں نے علاقے ميں آبادي کا تناسب اور ثفاقتي علامتوں کو تبديل کرنے کے اسرائيلي اقدامات کي بھي مذمت کي۔
.......
/169