15 دسمبر 2013 - 20:30
شام ميں فوج کي پيشقدمي جاري

شامي فوج کے جوان دارالحکومت دمشق کے نواحي علاقوں ميں دہشتگردوں کا صفايا کرنے ميں مصروف ہيں۔

ابنا: دفاعي ذرائع کے مطابق شامي فوج کے جوان دمشق کے نواحي شہر عدرا ٹاون ميں غير ملکي حمايت يافتہ دہشتگردوں کے خلاف فيصلہ کن کاروائيوں ميں مصروف ہيں جس کے دوران بڑي تعداد ميں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں۔ دہشتگردوں نے عدرا ٹاون پر اپنے قبضے کے دوران عام لوگوں کے خلاف لاتعداد جرائم کا ارتکاب کيا ہے۔ خبروں ميں کہا گيا ہے دہشتگردوں نے حاليہ چند روز کے دوران عدرا کے علاقے ميں لاتعداد  لوگوں کو اغوا کرنے کے بعد بھانسي دے دي ہے جبکہ شہر کي غير مسلم آبادي کے لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنايا ہے۔شامي فوج گزشتہ کئي ہفتے سے عدرا ٹاون کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے لئے آپريشن ميں مصروف ہے۔ شامي فوج نے عدرا کے علاوہ ملک کے ديگر علاقوں ميں بھي جاري آپريشن کلين اپ کے دوران درجنوں ملکي اور غير ملکي دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے۔ حال ميں شائع ہونے والي ايک مطالعاتي رپورٹ کے مطابق شام ميں تقريبا ايک لاکھ دہشتگرد دس گروہوں کي شکل ميں حکومت شام اور عوام کے خلاف جنگ ميں مصروف ہيں۔اقوام متحدہ کي جانب سے جاري کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق شام ميں جاري بدامني کے نتيجے ميں اب تک ايک لاکھ افراد مارے جا چکے ہيں جبکہ پچھتر لاکھ سے سے زيادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

.......

/169